ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی اور میونسپل ہال میں سیمینار کا انعقاد۔

 ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی اور میونسپل ہال میں سیمینار کا انعقاد۔


بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی اور میونسپل ہال میں سیمینار کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمنار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے کی ریلی میں سرکاری افسران اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

 کشمیرریلی میونسپل کمیٹی آفس سے شروع ہو کر سٹی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی یوم سیاہ کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے ہال میں سیمینار بھی منعقد ہواسیمینار میں طلباء نے کشمیری عوام کی جدوجہد پر مبنی مختلف خاکے پیش کئے