کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے نجی تعلیمی ادارے میں بھی یوم سیاہ منایا گیا
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے نجی تعلیمی ادارے میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نجی تعلیمی ادارے انفارمیٹکس گروپ آف کالجز میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا۔
طلبہ و طالبات نے اساتذہ کرام کے ہمراہ ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی کی قیادت پرنسپل انفارمیٹکس گروپ آف کالجز بہاولنگر کیمپس پروفیسر علی حمزہ نے کی۔