ایس پی انویسٹی گیشن محمد فاروق انور کی پریس کانفرنس،بین الاضلاعی گینگ کاسرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، مال مسروقہ اوراسلحہ ناجائز برآمد

 ایس پی انویسٹی گیشن محمد فاروق انور کی پریس کانفرنس،بین الاضلاعی  گینگ کاسرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، مال مسروقہ اوراسلحہ ناجائز برآمد۔

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ایس پی انویسٹی گیشن محمد فاروق انورکمیانہ کی پریس کانفرنس،بین الاضلاعی(مختیار عر ف مکھی اوراللہ رکھا عرف رکھی گینگ)کے 08ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار، جن کے قبضہ سے 20 لاکھ58ہزار سے زائد کا مال مسروقہ اوراسلحہ ناجائز برآمد۔ 

  تفصیلات کے مطابق صدر سرکل بہاولنگر میں راہزنی اور ڈکیتی کی مختلف واراتوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے راہزنی اور ڈکیتی کی وارادتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ڈی پی او صدر سرکل کی سربراہی میں متعلقہ ایس ایچ اوز(تھانہ صدر بہاولنگر رزاق احمد،تھانہ تخت محل علی حسن اورتھانہ ڈونگہ بونگہ ابرار گجر)کے ہمراہ سپیشل ٹیمز تشکیل دیں پولیس ٹیمز نے جدید طریقہ تفتیش، ٹیکنالوجی اورشب و روز کی انتھک محنت کے بعد راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث02 گینگز کے 08ملزمان کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔تھانہ صدر بہاولنگر (01)رکھی گینگ میں اللہ رکھا عرف رکھی ولد خان محمد قو م چوڑ(سرغنہ گینگ)،وحید ولد اقبال قوم موچی سکنہ عاکو کا،ارشاد ولد ریاض قوم قصا ئی،اظہر ولد نور محمد قوم جوئیہ سکنہ عاکو کااورعلی احمد ولد ابراہیم قوم مئے سکنہ پاکپتن شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 9لاکھ 58ہزار روپے مال مسروقہ (تفصیل برآمدگی 04عدد موٹر سائیکل،03عددموبائل فون برآمد ہوئے۔یہ ملزمان موٹر سائیکل پر پیچھاکر کے اسلحہ کے زور پرواردات کرتے تھے۔(02) مختیار عرف مکھی گینگ تھانہ تخت محل اور تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود میں راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان میں مختیار عرف مکھی ولد یار محمد قو م جوئیہ (سرغنہ گینگ)سکنہ رانے والا،محمد شاہد عرف اکبر ولد انور علی قو م آرائیں سکنہ پل فورڈواہ اور محمد وسیم ولد اختر قوم راجپوت سکنہ چک نمبر 86جلال پور پیراں والاشامل ہیں۔اس گینگ کے قبضہ سے 11لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 6شاخ بکریاں اور6شاخ بکرے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے،جب کہ ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونے والی کاراور اسلحہ ناجائز 02رائفل44 بور،04پسٹل 30بور اور 02عدد کاربین برآمد ہوئیں۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ نے ڈی پی ا و کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی اور نقدانعامات کا بھی اعلان کیا۔ ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی جان و مال کاتحفظ بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔