پنجاب میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.7 فیصد رہ گئی۔ محکمہ صحت

پنجاب میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.7 فیصد رہ گئی۔ محکمہ صحت

لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.7 فیصد رہ گئی۔ محکمہ صحت۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے کرونا کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ آج کے اعداد و شمار کے مطابق کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.7 فیصد ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں18009 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 312 مثبت ائے۔ محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 8 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔