معاشرے کی بہتری اور ترقی میں صحافتی کردار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں قلکمکاروں کی مثبت تنقید اصلاح کے لیے ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر کی پریس کلب بہاولنگر کے وفد سے گفتگو۔

 معاشرے کی بہتری اور ترقی میں صحافتی کردار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں قلکمکاروں کی مثبت تنقید اصلاح کے لیے ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر کی پریس کلب بہاولنگر کے وفد سے گفتگو۔
بہاولنگر (طاہر کریم خان سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ معاشرے کی بہتری اور ترقی میں صحافتی کردار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں قلکمکاروں کی مثبت تنقید اصلاح کے لیے ضروری ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب بہاولنگر کے نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کی اس موقع پر محمد ظفر بزدار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر بھی موجود تھے کیپٹن ر محمد وسیم نے مذید کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا جن میں معیاری تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا، ضلع کے پرامن ماحول کی پاسداری میری اور آپکی ہم سب کی ذمہ داری ہے شرپسند عناصر کی بیخ کنی کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں وفد کی قیادت مرزا کامران صدر پریس کلب بہاولنگر نے کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے پریس کلب کے مثبت کردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت اور آئی جی پنجاب راو سردار علی کی ہدایت پر ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہےجس کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے۔وارداتوں کی روک تھام کے لیے پولیس کی سپیشل ٹیمیں ترتیب دی ہیں جھنیں ٹاسک سونپ دیا گیا ہے عنقریب جرائم پیشہ عناصر سلاخوں کے پیچھے ہونگے انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون سے جرم کا خاتمہ ممکن ہے