دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، دو حقیقی بھائی قتل

 دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، دو حقیقی بھائی قتل

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، دو حقیقی بھائی قتل، ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈیز پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پاسکو سینٹر منچن آباد کے قریب دو متحارب گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد گولیاں لگنے سے موقع پر جانبحق ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت 35 سالہ ننھے خاں ولد رجب علی اور علی صابر ولد رجب علی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈیز پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے