منشیات فروشوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، پولیس اہلکار زخمی
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) منشیات فروشوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، پولیس اہلکار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس زیر حراست ملزم سے منشیات برآمد کرنے کے لیے اس کے گھر پہنچی تو ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر ہلہ بول دیا۔ حملہ آوروں نے ڈنڈوں کے وار سے پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے علاوہ آتشیں اسلحہ سے فائرنگ بھی کی۔ وائرلیس پر کال کے بعد مختلف تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروایا گیا۔ پولیس نے وقوعہ کی ایف آئی آر درج کر لی۔