ایجوکیشن اتھارٹی میں خواتین کو ہراساں کرنے کا عمل کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ سی ای او ایجوکیشن شاہدہ حفیظ ۔

 سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا بڑا ایکشن۔ خواتین آفیسرز کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر درجہ چہارم کے ملازم کا تبادلہ، انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی میں خواتین کو ہراساں کرنے کا عمل کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ سی ای او ایجوکیشن شاہدہ حفیظ ۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا بڑا ایکشن۔ خواتین آفیسرز کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر درجہ چہارم کے ملازم کا تبادلہ، انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی میں خواتین کو ہراساں کرنے کا عمل کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ سی ای او ایجوکیشن شاہدہ حفیظ ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) بہاولنگر کے دفتر میں تعینات درجہ چہارم کے ملازم شریف جوئیہ کے خلاف 17 خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے ہراساں کرنے کی شکایت کی تھی۔ شکایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر نے انکوائری کی۔ انکوائری آفیسر نے شریف جوئیہ کے تبادلہ کی سفارش کی اور پیڈا ایکٹ کے تحت ریگولر انکوائری کی سفارش کی۔ گزشتہ ہفتے اسی شکایت پر کاروائی نا ہونے پر سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب نے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر سے رپورٹ طلب کی تھی۔ انکوائری آفیسر کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر محترمہ شاہدہ حفیظ نے ملازم درجہ چہارم شریف جوئیہ کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول منڈی مدرسہ ٹرانسفر کر دیا ہے۔