پٹرولنگ پولیس نے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ اشتہاری گرفتار، دو مقدمات درج

 شاہراؤں کو محفوظ بنانے کا مشن جاری۔ پٹرولنگ پولیس کی کرائم فائٹر ٹیم نے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ اشتہاری گرفتار، دو مختلف مقدمات درج۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) شاہراؤں کو محفوظ بنانے کا مشن جاری۔ پٹرولنگ پولیس کی کرائم فائٹر ٹیم نے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ اشتہاری گرفتار، دو مختلف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس سنتیکا موڑ کی کرائم فائٹر ٹیم نے دوران چیکنگ کار سے دو اشخاص سے ایک رائفل ایم پی فائیو  پش پش اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ نمبر 738/23  اور  دوسرے سوار شخص سے ایک پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ نمبر 739/23 درج تھانہ صدر کروایا۔ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 37 لاکھ روپے چیک فراڈ کا ملزم گرفتار کر کے تھانہ متعلقہ کے حوالے کیا گیا۔ کرائم فائٹر ٹیم نے گشت انچارج راؤ عاطر ذیشان کی قیادت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ معروف سماجی کارکن محمد افضال چوہان نے "دی نیوز اردو" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے شیر جوان راؤ عاطر ذیشان مجرموں کے لیے خوف کی علامت بن چکے ہیں۔ انکی ڈیوٹی جس علاقے میں ہوتی ہے وہاں کی عوام خود کو محفوظ تصور کرتی ہے۔