ہارون آباد میں امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ علماء کرام اپنا کردار ادا کریں۔ ڈی ایس پی ہارون آباد
ہارون آباد(زاہد حسین انجم سے) علماء کرام نے امن امان کے حوالے سے ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد شمش الدین خان سے خصوصی ملاقات کی ۔ڈی ایس پی کا کھنا تھا کہ اپنے علاقے ہارون آباد میں امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق امن امان قائم رکھنے کے حوالے سے علما اکرام کی ایس ڈی پی او ہارون آباد سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات ھوئی اس موقع پر سکریٹری اطلاعات سعود فاروق خان۔صدر بار غلام نبی سپرا۔رہنما پی ٹی آئی چوہدری اعظم عظیم۔جنرل سکریٹری مرکزی انجمن تاجران ملک حاجی اختر خلجی بھی موجود تھے ڈی ایس پی سرکل نے علما حضرات سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ پنجاب پولیس عوام کو بروقت انصاف مہیا کرنا کے لئے ہمہ وقت دستیاب ھے میرے دروازے ہر عام آدمی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔علاقہ میں امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھا جائے گا اور امن امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے