Ads

کورونا ویکسین لگواکر ہی ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو اس خطرناک اورجان لیوا وائرس سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب

 کورونا ویکسین لگواکر ہی ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو اس خطرناک اورجان لیوا وائرس سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ عثمان علی خان سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب

  بہاولنگر (طاہر کریم خان سے) سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب عثمان علی خان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگواکر ہی ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو اس خطرناک اورجان لیوا وائرس سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، سی ای او ہیلتھ، ڈی ایچ او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کا کورونا ویکسینیشن کے عمل پر بھرپور فوکس ہے اور کورونا ویکسینیشن کی سہولت ہر دہلیز تک کی خصوصی مہم کوباقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ 25 اکتوبر سے 12 نومبرتک جاری اس خصوصی مہم کے دوران صوبہ پنجاب میں آبادی کے مطابق مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 13 نومبر سے17 نومبرتک کیچ اپ ایکٹیویٹی کی جائے گی۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں جاری کورونا ویکسینیشن کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ضلع بھرمیں اب تک14لاکھ 86ہزارسے زائد افراد کی کو رونا ویکسینیشن کی جا چکی ہے جبکہ خصوصی مہم سہولت ہر دہلیز تک کے تحت اب تک مزید 52 ہزار افراد کو بھی کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔سیکرٹری سی این ڈبلیو عثمان علی خان نے ویکسینیشن کے جاری عمل کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاول نگر میں قائم کورونا ویکسینیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا اور ویکسینشن کے جاری عمل اور اس سلسلے میں فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ موذی وبا پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔