بلدیہ بہاولنگر کی کارکردگی صفر، ابلتے گٹر، کچرے کے ڈھیر شہریوں کا منہ چڑانے لگے
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) بلدیہ بہاولنگر کی کارکردگی صفر، ابلتے گٹر، کچرے کے ڈھیر شہریوں کا منہ چڑانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ بہاولنگر شہر کی صفائی کا نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ شہر کی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، شہری آبادی میں بھینسوں کے باڑے اور ابلتے گٹر بلدیہ بہاولنگر کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
فاروق آباد کی طرف سے ماڈل ٹاؤن میں داخل ہوں تو سڑک پر مسلسل بہتا گٹروں کا پانی جگہ جگہ گزرنے والوں کو پریشان کرتا ہے۔ بلدیہ کا صفائی کا عملہ بلدیہ افسران کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ شہر کی معروف سڑک کالج روڈ پر واقع مقصود سندھی نامی بااثر شخص کا بھینسوں کا باڑہ ڈینگی کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے۔ سڑک کے کنارے پر رکھے ٹائر کے بنے ٹب غلاظت اور گندگی پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں جبکہ بلدیہ کا عملہ کاغذی کاروائی کے ذریعے شہر کو صاف رکھنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ سٹیزن پورٹل پر شکایت کے باوجود بلدیہ بہاولنگر کا عملہ بھینسوں کا باڑہ شہری آبادی سے باہر منتقل کروانے سے گریزاں ہے۔
شہر کی صفائی کی حالت زار پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے