کھلی کچہری کامقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر

 ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار نےڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد وسیم کے ہمراہ جامع مسجد قادریہ غوثیہ منچن آباد میں کھلی کچہری کی،کھلی کچہری کامقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔ڈی پی او بہاولنگر

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد ظفر بزدار نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کے ہمراہ جامع مسجد قادریہ غوثیہ منچن آباد میں کھلی کچہری کی،کھلی کچہری کامقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔ڈی پی اوبہاولنگر

تفصیلات کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے

 تحت تھانہ جات و سرکل ہائے میں جا کر کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہارڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے انہوں نے بھی فرداً فرداًعوام کے مسائل دریافت کیے۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کچہری میں متعلقہ ایس ایچ او ز اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈی پی اونے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے متعلقہ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق تحصیل و سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری کی جاتی ہے۔ اسی طرح ڈی پی او بہاولنگر نے ضلع بھر کے ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوز کو اپنے اپنے علاقہ میں کھلی کچہری کے انعقاد کا حکم دیا جس کے تحت تما م ایس ڈی پی اوزنے اپنے اپنے سرکل میں کھلی کچہر ی کے دوران عوام کے مسائل سنے۔