چشتیاں کی ترقی اور ڈویلپمینٹ کاموں کے لئیے ملک مظفر خان ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں چشتیاں کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد اور بہترین تکمیل کا معائنہ کر رہے ہیں ذیشان چاولہ، شہزاد میتلا
بہاولنگر ( طاہر کریم خان سے) چشتیاں کی ترقی اور ڈویلپمینٹ کاموں کے لئیے ملک مظفر خان ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں چشتیاں کے ترقیاتی منصوبوں کی جلد اور بہترین تکمیل کا معائنہ کر رہے ہیں ذیشان چاولہ تحصیل جنرل سیکریٹری چشتیاں، شہزاد میتلا سٹی جنرل سیکریٹری چشتیاں تفصیلات کے مطابق چشتیاں سٹی جنرل سیکریٹری شہزاد میتلا اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ شہر میں سیوریج اور ٹف ٹائل کے کام کا جائزہ لینے اور ملک مظفر خان ضلعی صدر پی ٹی آئی کی جانب سے جن علاقوں میں مزید کام کی سکیمیں دی گئی ہیں ان کے سروے کے لئیے تحصیل جنرل سیکریٹری ذیشان چاولہ کے ساتھ دورہ کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شہزاد میتلا نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پی ٹی آئی کے عہدیداران و ورکرز عوامی فلاح کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر کروا رہے ہیں جب بھی بلدیاتی الیکشن ہوئے چشتیاں کی عوام عمران خان کے پیغام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ اہل علاقہ نے طویل عرصہ سے جاری سیوریج کا مسئلہ حل کروانے پر شہزاد میتلا، ذیشان چاولہ اور ملک مظفر خان کا شکریہ ادا کیا۔