پولیس کا گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار

 پولیس کا گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پولیس کی گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں، مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،عادی منشیات فروش اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں،ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار 

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر بہاولنگر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں میں مصروف ہے۔بہاولنگر پولیس نے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،منشیات فروش اوراسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف متعدد کاروائیاں کیں۔ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02اے کیٹیگری اور 11بی کیٹیگری جب کہ عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1535گرام چرس، 150گرام ہیروئن،52لیٹر شراب برآمد کی ۔اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11مقدمات کااندراج کیا۔ ملزمان کے قبضہ 06پسٹل30بور، 02رائفل 12بور,02کاربین، 1رپیٹراور41کارتوس  برآمد کیے۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کاعمل جاری ہے۔