عاطف خاکوانی سابق صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔ مقررین کی جانب سے صحافتی خدمات پر خراج تحسین
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) عاطف خاکوانی سابق صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔ مقررین کی جانب سے صحافتی خدمات پر خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے سابق صدر عاطف خان خاکوانی صاحب کے اعزاز میں الوداعی تقریب دفتر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے دفتر میں منعقد ہوئی۔
ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں نے تقریب میں شرکت کی۔ صحافی راہنماؤں نے عاطف خان خاکوانی کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔