محکمانہ ان سروس پروموشن نا ہونے سے اساتذہ میں شدید مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ محمد حفیظ چوہدری

 محکمانہ ان سروس پروموشن نا ہونے سے اساتذہ میں شدید مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ محمد حفیظ چوہدری صدرپنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر


بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) محکمانہ ان سروس پروموشن نا ہونے سے اساتذہ میں شدید مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ محمد حفیظ چوہدری۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کے صدر محمد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر کی محکمانہ ان سروس پروموشن بمطابق کوٹہ عرصہ دراز سے نا ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع بھر کے اساتذہ میں شدید مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ ہر ماہ کی 4 تاریخ کو پروموشن کے لیے DPC منعقد کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر PST سے EST اور EST سے SST کی پروموشن کے لیے ڈسٹرکٹ آفیسرز کو ہدایت جاری فرمائی جائے۔