میزل روبیلا کی حفاظتی مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ٹیم ممبران فعال انداز میں کام کریں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

میزل روبیلا  کی حفاظتی مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔  ٹیم ممبران  فعال انداز میں  کام کریں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر (طاہر کریم خان سے) 
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت ڈی  سی أفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مینرل روبیلا  کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم  کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، سی او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن،  ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر مفکر، کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹر ذاکر، دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میزل روبیلا  کی حفاظتی مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں اس سلسلے میں ٹیم ممبران  فعال انداز میں  کام کریں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کے ٹیم ممبران کو باقاعدہ  ٹریننگ دی جائے تاکہ وہ فیلڈ میں بہتر انداز سے خدمات سر انجام دے سکیں،  انہوں نے کہا کہ سوشل موبالائزر  والدین کو میزل اینڈ رو بیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت ہے افادیت سے آگاہ کریں،
اس موقع پر بتایا گیا کہ میزل روبیلا کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کے دوران ضلع بھر میں 12 لاکھ سے زائدبچوں کو میزل روبیلا کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے