ڈی پی او محمد ظفر بزدارکی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد، اہم ہدایات جاری۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی زیر صدارت دفتر پولیس بہاولنگر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد، اہم ہدایات جاریص تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کےجاری کردہ انقلابی احکامات کے ثمرات کو براہ راست عام عوام تک پہنچانے کے لیےڈی پی او محمد ظفر بزدار نے ضلع بھر کے پولیس افسران سے میٹنگ کی ۔
۔میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن،ضلع بھر کے ڈی ایس پی /ایس ڈی پی اوز ,ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ڈی ایس پی ٹریفک اور ایس ایچ اوز کی شرکت۔میٹنگ میں پولیس کا عام عوام کے ساتھ رویہ اور بزرگ شہریوں کے مسائل ترجیح بنیاد پر کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ ڈی پی او نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے تھانہ جات میں زیر تفتیش مقدمات، مجرمان اشتہاری ،قبضہ مافیا، پیشہ ور بھکاریوں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے، تھانہ کے مینول اور آ ن لائن ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے اور آ ئی جی صاحب کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔آمقدمہ کا اندراج اور تفتیش میرٹ کی بنیاد پر کی جائے،جنسی جرائم کے مقدمات کا اندراج بلا تاخیر یقینی بنایا جائے، غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں غفلت برتنے والے افسران وملازمان کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔