ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر صحافتی تنظیموں میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر صحافتی تنظیموں میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عمران وٹو نے ضلع بہاولنگر کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کے دفتر میں نو منتخب صدر سے ملاقات کی اور انکو مالا پہنا کر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نو منتخب چیئرمین مجلس عاملہ فضل جٹ کو بھی مالا پہنائی اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے عمران وٹو نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر کا بہت اہم کردار ہے۔ نئی کابینہ اس میں مزید بہتری لائے گی۔