ضلعی پولیس کی 8 گھنٹے کی محنت نے بچھٹری ہوئی دو بچیوں کو والدین سے ملوادیا۔ والدین کی طرف پولیس کو دعائیں۔ترجمان پولیس

 ضلعی پولیس کی 8 گھنٹے کی محنت نے بچھٹری ہوئی دو بچیوں کو والدین سے ملوادیا۔ والدین کی طرف پولیس کو دعائیں۔ترجمان پولیس


بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی محنت شاقہ نے بچھٹری ہوئی دو بچیوں کو والدین سے ملوادیا۔ والدین کی طرف پولیس کو دعائیں۔ترجمان پولیس

تفصیلات کے مطابق 2بچیاں اقراء بعمری 7 سالہ اصمہ 5 سالہ راستہ بھول کر اپنے گھر سے دور بذریعہ رکشہ سٹی بہاولنگر پہنچ گئیں۔ 15 کی کال پر بچیوں کو Dpo افس لایا گیا۔ جہاں پر ان کی دی گئی معلومات کی روشنی میں 8گھنٹے مسلسل تلاش کے بعد پولیس ورثاء تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ بچیوں کی کم عمری اور ٹیلیفون نمبرز کے نہ ہو نے اور علاقہ گھر کی معلومات نہ رکھنے کی وجہ سے ورثا کی تلاش میں مشکل پیش اتی رہی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی براہ راست نگرانی میں بلاآخر بچیوں کی دی گئی اور دیگر معلومات کی روشنی میں ورثا کو 8 گھنٹے بعد تلاش کر لیا گیا۔

ڈی پی او نے رات گئے دونوں بچیوں کو ان کے والدین کے حوالے کیا۔بچیوں کے والدین اور بچیاں اپس میں مل کر فرت جذبات سے روتے رہے۔ورثاء نے ضلع پولیس بہاولنگر کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دیں۔

 پولیس کے اس اقدام کو ہر مکتبہ فکر نے سراہا ہے۔

پولیس کے اس طرح کے اقدامات عوام الناس میں پولیس کی قدرومنزلت اور عزت میں اضافہ کرتے ہیں۔ڈی پی او محمد ظفر بزدار۔