بہاولنگر کے نواحی علاقوں میں بارش، ہارون آباد و فقیر والی میں ژالہ باری۔

 بہاولنگر کے نواحی علاقوں  میں بارش، ہارون آباد و فقیر والی میں ژالہ باری۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بہاولنگر کے نواحی علاقوں  میں بارش، ہارون آباد و فقیر والی میں ژالہ باری۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔ جبکہ ہارون آباد کے مختلف دیہاتوں اور فقیر والی میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بارش کی وجہ سے فضا میں موجود گردوغبار میں کمی ہو گی اور گلے و سانس کی بیماریاں کم ہو جائیں گی۔