ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں محفل میلاد، ملازمین و افسران کی شرکت۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں محفل میلاد، ملازمین و افسران کی شرکت۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) عشرہ شان رحمت العالمین کے موقع پر دفتر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بہاولنگر میں محفل میلاد النبی صلی للہ علیہ وسلم اور سیرت النبی صلی للہ علیہ وسلم کے حوالہ سے پر وقار تقریب منعقد ہوئی. جس میں اکاؤنٹس آفیسر انعام اللہ دیگر افسران تمام سٹاف اور قراء حضرات نے شرکت کی۔ تقریب میں حضرت محمدصلى اللّٰه عليه و سلم کی سیرت مبارکہ بیان کی گئی. شرکاء نے ہدیہ نعت پیش کیا.