آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مساوات اور امن کا درس دیا. آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت ایمان کا حصہ ہے. میاں شوکت علی لالیکا

آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مساوات اور امن کا درس دیا. آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت ایمان کا حصہ ہے. میاں شوکت علی لالیکا

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے)
عشرہ شان رحمت العالمین کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام رضائے مصطفےٰ بہاولنگر میں سیرت النبی صلی للہ علیہ وسلم کے حوالے سے پر وقار تقریب اور محفل میلاد النبی صلی للہ علیہ وسلم منعقد ہوئی صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی. اس موقع پر عمر زمان لالیکا ،خواجہ یوسف جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی، ٹائیگر فورس، علماء کرام،محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے آفیسر ،انجمن تاجران و میڈیا کے نمائندگان اور شہریوں نے شرکت کی. 


صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پاک ہمارے لئے مشعل راہ ہے. صوبائی وزیر نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی آمد سے ظلم اور جہالت کے بادل چھٹ گئے. انہوں نے کہا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مساوات اور امن کا درس دیا. آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت ایمان کا حصہ ہے. .تقریب سے علماء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہمیں تعلیمات پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکیں. آخر میں ملک کی سالمیت اور استحکام کے لئے دعا کی گئی بعد ازاں محکمہ بہبود کی جانب سے شرکاء تقریب کو شیلڈ دی گئیں