پیف پارٹنرز کی پیف انتظامیہ سے ملاقات سکولز کی رجسٹریشن کے معاملات پر گفتگو
لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے پیف پارٹنرز کے وفد نے شہزاد سکھیرا کی قیادت میں پیف انتظامیہ سے ملاقات کی اور جن سکولز کی رجسٹریشن کی وجہ سے پیمنٹ بند ہے ان کے مسائل سے پیف انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر این ایس پی نے وعدہ کیا کہ جو سکول رجسٹریشن جمع کروا رہے ہیں انکی پیمنٹ بلا تاخیر جاری کر دی جائے گی۔ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سید ساجد علی ترمذی نے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے پیف پارٹنرز پر زور دیا کہ جلد از جلد رجسٹریشن مکمل کروا کر جمع کروائیں۔ ملاقات کرنے والے وفد میں بہاولنگر سے این ایس پی پارٹنرز، ساجد ندیم وٹو، طاہر جوئیہ اور راؤ ظفر شامل تھے جبکہ وفد کی روحانی قیادت و رہنمائی پیف پارٹنرز سوشل میڈیا ٹیم کے سرکردہ راہنما اور این ایس پی پارٹنر وکیل بلوچ کر رہے تھے۔