ضلعی نائب ناظم میاں احتشام لالیکا اور انفارمیشن سیکریٹری جنوبی پنجاب سہیل خان کی PTI ضلع بہاولنگر کے ورکرز کنونشن کے حوالے سے بہاولنگر کے نمایاں سیاسی لوگوں سے ملاقاتیں

 ضلعی نائب ناظم میاں احتشام لالیکا  اور  انفارمیشن سیکریٹری جنوبی پنجاب سہیل خان کی  PTI ضلع بہاولنگر کے ورکرز کنونشن کے حوالے سے  بہاولنگر کے نمایاں سیاسی لوگوں  سے ملاقاتیں


بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ضلعی نائب ناظم میاں احتشام لالیکا اور انفارمیشن سیکریٹری جنوبی پنجاب سہیل خان کی ضلع بہاولنگر کے ورکرز کنونشن کے حوالے سے بہاولنگر کے نمایاں سیاسی لوگوں سے ملاقاتیں۔ چشتیاں میں منعقد ورکرز کنونشن میں ضلع بھر سے 1200 سے زائد پی ٹی آئی عہدیداران و ورکرز کی شرکت کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں سہیل خان تفصیلات کے مطابق 23 اکتوبر بروز ہفتہ چشتیاں قاضی والا روڈ پر نجی ہال میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے جس کا لائحہ عمل اور شرکت کے انتظامات طے کرنے کے لئے ضلعی نائب ناظم و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ایم پی اے میاں احتشام خاں لالیکا اور انفارمیشن سیکریٹری جنوبی پنجاب پی ٹی آئی سہیل خان نے سٹی بہاولنگر سمیت مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں ۔ کونسلر میاں روف بھٹی سمیت مختلف اہم شخصیات ملاقات میں شامل تھیں سٹی جنرل سیکریٹری جعفر حسین بھٹی اور ڈپٹی سیکریٹری طاہر کریم نے وارڈز کے 100 سے زائد عہدیداران اور اتنے ہی ورکرز کے شرکت کے حوالے سے بتایا۔سہیل خان نے ٹرانسپورٹ انتظامات کے بارے میں تفصلات معلوم کیں۔ پی ٹی آئی ورکرز کی اس حوالے سے جوش و خروش پر بھی بات ہوئی ۔ چشتیاں میں انتظامات کی نگرانی اور آنے والے وفود سے رابطہ کی ذمہ داری تحصیل جنرل سیکریٹری چشتیاں ذیشان چاولہ کے سپرد کی گئی ہے