صحت مند سرگرمیوں کے لئے والدین اپنا کردار ادا کریں ، نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لئے گراؤنڈ آباد کرنا ہونگے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر

 صحت مند سرگرمیوں کے لئے والدین اپنا کردار ادا کریں ، نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لئے گراؤنڈ آباد کرنا ہونگے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) صحت مند سرگرمیوں کے لئے والدین اپنا کردار ادا کریں ، نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لئے گراؤنڈ آباد کرنا ہونگے ان خیالات کا اظہار جمنیزیم حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر میں منعقدہ شاہد علیم میموریل ٹیبل ٹینس کلب چیمپئن شپ میں مہمان خصوصی سابق ڈسٹرکٹ آفیسر رانا مسعود اقبال اور موجودہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یاسمین اختر نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹیبل ٹینس کے لئے بہاولنگر کی سرزمین زرخیز ہے کئی نوجوان بچوں نے ضلع اور ملکی سطح سمیت بیرون ممالک پاکستان کا نام روشن کیا ہے مہمانوں نے ٹیبل ٹینس کوچ عبدالوکیل کی خدمات کو بھی سراہا اور ٹیبل ٹینس کے کھیل اور کھلاڑیوں کی ہرممکن تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی اس موقع پر فقیر حسین ،ملک عمران سمیت جونیئر و سینئیر ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔