پٹرول ڈلواتے رکشے کو آگ لگ گئی۔ ڈرائیور جھلس گیا۔ ہسپتال منتقل

 پٹرول ڈلواتے رکشے کو آگ لگ گئی۔ ڈرائیور جھلس گیا۔ ہسپتال منتقل


چشتیاں( ویب ڈیسک) پٹرول ڈلواتے رکشے کو آگ لگ گئی۔ ڈرائیور جھلس گیا۔ ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں تحصیل چشتیاں سے کال موصول ہوئی کہ علی پٹرولیم سروس پر فیول فلنگ کے دوران رکشے کو آگ لگ گئی۔جس سے رکشہ ڈرائیور محمد اجمل جھلس گیا۔ ریسکیو 1122 کے PTS سٹاف نے فوری طور پر ریسپانس کر کے مریض کو ابتدائ طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیا۔