سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ کے لیے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے)کارپوریٹ سیکٹر میں ادائیگیوں اور رسیدوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ، اسٹیٹ بینک نے
اپنے ریگولیٹڈ اداروں (REs) بشمول بینک ، مائیکرو فنانس بینک ، ادائیگی سسٹم آپریٹرز اور
ادائیگی کے نظام فراہم کرنے والوں کے لیے لازمی قرار دے دیا ہے کہ وہ اپنے کارپوریٹ کلائنٹس کو کاروبار کے لیے رقم کی وصولی و ادائیگی کے ڈیجیٹل ذرائع فراہم کریں۔
اسٹیٹ بینک نے اپنے حالیہ سرکلر میں اپنے ریگولیٹڈ اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ادارہ جاتی گاہکوں بشمول کاپوریشنز ، کمپنیاں اور شراکتی اداروں ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے بڑی رقوم کی ترسیل کی سہولت دیں۔کو سہولت دیں۔
ماتحت اداروں کو اب ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رسیدوں کے لیے آن لائن پورٹل/پلیٹ فارم کو بنانے کی ضرورت ہے۔
ان ہدایات پر عمل درآمد کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ 30 دن کے اندر ان اقدامات پر عمل درآمد کا روڈ میپ پیش کریں۔ سٹیٹ بینک نے بینکوں کو حکم دیا ہے کہ وہ
سہ ماہی پیش رفت کی رپورٹ سٹیٹ بینک کو جمع کروائیں گے کہ انہوں نے کتنے کاروباروں کو ڈیجیٹل پیمنٹس کی سہولت دی۔