نامعلوم ڈاکوؤں نے سب ڈویژن منچن آباد کو یرغمال بنالیا. ایک ہی رات میں ڈکیتی کی درجن سے زائد وارداتیں۔

نامعلوم ڈاکوؤں نے سب ڈویژن منچن آباد کو یرغمال بنالیا. اہل علاقہ راتوں کو جاگ کر اپنی حفاظت کرنے پر مجبور۔ ایک ہی رات میں ڈکیتی کی درجن سے زائد وارداتیں۔

بہاولنگر( سیف الرحمن سے ) نامعلوم ڈاکوؤں نے سب ڈویژن منچن آباد کو یرغمال بنالیا. اہل علاقہ راتوں کو جاگ کر اپنی حفاظت آپ کرنے پر مجبور۔ ایک ہی رات میں منچن آباد سرکل کے مختلف مقامات پر ڈکیتی کی مبینہ درجن سے زائد وارداتیں۔ تفصیلات کے مطابق چک اچھا نگر کے قریب 12 افراد نے گاؤں میں ڈکیتی کی واردات کی،
موضع مجید کوٹ میں نامعلوم ڈاکو فیملی کو یرغمال بناکر نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئےموضع شرف پور میں نور احمد قاضی نامی شخص کے گھر سے ایک تولہ سونا اور تین لاکھ روپے لوٹنے کی واردات کی گئی ڈاکوجاتے ہوئے چینی سے بھری ٹینکی بھی لے گئےاہل علاقہ کے آجانے سے ڈاکو دو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے چک اسلام نگر میں بہادر بلوچ کے گھر سے نقدی اور موبائل فون لوٹے گئےاللہ دتہ آرائیں نامی شخص کی فیملی کو یرغمال بنا کر نقدی اور قیمتی سامان لوٹا گیا
موضع جندو والا اور بہرامکا میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں،
چک بونگا بلوچاں اور تھیڑی پیرووالی میں بھی ایک ہی رات میں ڈکیتی کی مختلف وارداتیں ہوئی جن میں ڈاکو نقدی، قیمتی سامان ،موبائل اور زیورات لوٹ کر فرار
نامعلوم ڈاکوؤں کی نان سٹاپ وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکارہیں پولیس اسٹیشن منچن آباد میں 15 روز سے ایس ایچ او کی عدم تعیناتی سوالیہ نشان بن گئی پولیس وارداتوں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ وارداتوں کی جانج پڑتال کے بعد بہت جلد سراغ لگا لیا جائیگا