منڈی مدرسہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی، ہسپتال منتقل
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ منڈی مدرسہ زخمی۔ ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی مدرسہ کی حدود میں ڈاکو مین روڈ پر واقع بیکری کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ منڈی مدرسہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکو بدحواس ہو گئے اور انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او منڈی مدرسہ نذر حسین زخمی ہو گئے۔ زخمی ایس ایچ او کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او بہاولنگر سمیت پولیس افسران اور بھاری نفری ہسپتال میں موجودہے