ڈی پی او بہاولنگر کی خدا ترسی، معذور بزرگ شہری کی بات سننے دفتر سے باہر آ گئے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ڈی پی او بہاولنگر کی خدا ترسی، معذور بزرگ شہری کی بات سننے دفتر سے باہر آ گئے۔ موقع پر احکامات جاری۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بہاولنگر ( سوشل میڈیا واچ) ڈی پی او بہاولنگر کی خدا ترسی، معذور بزرگ شہری کی بات سننے دفتر سے باہر آ گئے۔ موقع پر احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی جا رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار ایک معذور بزرگ شہری کی بات سننے کے لئے اپنے دفتر سے اٹھ کر باہر آ گئے اور معذور شہری کی شکایت سن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔ سوشل میڈیا پر ڈی پی او بہاولنگر کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔