ڈی پی او بہاولنگر کا تھانہ سٹی بی ڈویثرن کا سرپرائز وزٹ۔ حوالات، بلڈنگ و ریکارڈ کا معائنہ

ڈی پی او بہاولنگر کا تھانہ سٹی بی ڈویثرن کا سرپرائز وزٹ۔ حوالات، بلڈنگ و ریکارڈ کا معائنہ۔


بہاولنگر ( سوشل میڈیا واچ) ڈی پی او بہاولنگر کا تھانہ سٹی بی ڈویثرن کا سرپرائز وزٹ۔ حوالات، بلڈنگ و ریکارڈ کا معائنہ۔ بہاولنگر پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے تھانہ سٹی بی ڈویثرن بہاولنگر کا سرپرائز وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران ڈی پی او بہاولنگر نے CCTV کمیرے، تھانہ کا ریکارڈ، بلڈنگ اور حوالات کا معائنہ کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے تھانہ کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او بہاولنگر تھانہ جات کی کارکردگی بہتر کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔