کلاس میں لڑائی، چھٹی کلاس کا طالبعلم جانبحق۔ انکوائری جاری۔

 کلاس میں لڑائی، چھٹی کلاس کا طالبعلم جانبحق۔ انکوائری جاری۔


رحیم یار خاں ( ایجوکیشن رپورٹر)کلاس میں لڑائی، چھٹی کلاس کا طالبعلم جانبحق۔ انکوائری جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رحیم آباد کے قریب گورنمنٹ مڈل سکول بستی کلواڑ میں سکول ٹائم میں دو بچوں کی آپس میں لڑائی ہو گئی جس کے نتیجے میں ششم کلاس کا طالب علم 14 سالہ محمد حسن ولد نور محمد قوم سولنگی جابحق ہوگیا۔ مبینہ اطلاعات کے مطابق اساتذہ سکول چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بچوں کی لڑائی بریک ٹائم میں ہوئی۔ اور اس میں اساتذہ کی غفلت نا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن موقع پر پہنچ گئے اور محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔