ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا سبزی منڈی کا دورہ، سبزیوں اور فروٹ کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا۔ بس سٹینڈ کے دورے میں مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم

 ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا سبزی منڈی کا دورہ، سبزیوں اور فروٹ کی بولی کے عمل کا جائزہ  لیا۔بس سٹینڈ کے دورے میں مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم 

بہا ولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم نے علی الصبح پھل و سبزی منڈی بہاولنگر کا دورہ کیا اور پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کی نگرانی کی. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر عملہ موجود تھا. ڈپٹی کمشنر پھل و سبزی منڈی کے مختلف سیکشن میں گئے. انہوں نے کہا کہ پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے . انہوں نے کہا کہ نرخ نامے نمایاں جگہ آویزاں کئے جائیں.انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش اور پھل و سبزیوں مقررہ نرخ بر فروخت کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک انداز میں کام کررہی ہے. بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نےبس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور تمام سیکشن کا معائنہ کیا. انہوں نے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کوہدایت کی کہ مسافروں کے لئے پانی، بجلی، صفائی اور آرام گا ہ کی سہولیت فراہم کی جائیں