درود پاکﷺ کی اہمیت و فضیلت



درود پاکﷺ کی اہمیت اور فضیلت



السلام علیکم ۔ محترم قارئین آج آپ کو درود شریف کی اہمیت اور اس کی فضیلت کے بارے میں بتایا جاۓ گا۔ 


صحابی رسول ﷺ ,حضرت ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا :میری قبر کو عبادت گاہ نہ بناؤ ، مجھ پر درود بھیجو ، بلا شبہ تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے ، چاہے تم جہاں رہو(ابوداؤد)۔ایک اور جگہ حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺنے فرمایا: حقیقی معنوں میں بخیل وہ شخص ہے ، جس کے سامنے میرے نام کا تذکرہ ہولیکن وہ مجھ پر درود نہ بھیجے(ترمذی) 

حضرت عبد ا ﷲ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲؐ نے فرمایا: جو شخص مجھ پر بکثرت درود شریف پڑھتا ہے قیامت کے روز وہ سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا ۔ (ترمذی)