ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے تبادلے کے بعد الوداعی ملاقاتیں اور تقاریب

 

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے تبادلے کے بعد الوداعی ملاقاتیں اور تقاریب

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے)

 ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے تبادلے کے بعد الوداعی ملاقاتیں جاری۔ ڈی پی ایس میں الوداعی تقریب کا بھی انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر جناب شفقت اللہ مشتاق کے تبادلے کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی الوداعی ملاقاتیں جاری۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے اعزاز ڈسٹرکٹ پبلک اسکول بہاولنگر میں الوداعی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل ڈی پی ایس پروفیسر شفیق احمد نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کے بہاولنگر میں سروس کے دورانیہ کو بہترین قرار دیا انہوں نے کہا کہ جناب شفقت اللہ مشتاق ایک ادب پسند شخصیت ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے اہلیان بہاولنگر کا محبتیں نچھاور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔