وزیراعظم عمران خان ملک کو بھنور سے نکالنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ صوبائی وزیر شوکت لالیکا

وزیراعظم عمران خان ملک کو بھنور سے نکالنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ صوبائی وزیر شوکت لالیکا 

بہاولنگر( سیف الرحمن سے) وزیراعظم عمران خان ملک کو بھنور سے نکالنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ بزدار حکومت نے پسماندہ علاقوں پر توجہ دی ہے میاں شوکت علی لالیکا صوبائی وزیر کا انصاف لائرز ونگ کی تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر انصاف لائرز ونگ کی جانب سے میاں شوکت علی لالیکا صوبائی وزیر زکواۃ و عشر پنجاب کے اعزاز میں تقریب کا انعقادتقریب میں سینئر وکلاء محمد صدیق خان، میاں شفقت علی لالیکا، میاں طارق محمود وٹو، میاں امتیاز ہانس، عدنان کھچی، چویدری قمر منیر ، محمد مظہر بھٹی و دیگر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک سچا اور کھرا انسان ہے جو ملک کو درپیش مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کررہا ہے اندرون و بیرون ملک عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف لابی متحرک ہے جو دن رات سازشوں میں لگی ہوئی ہےوزیراعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار نے بلاتفریق ترقیاتی کاموں کے زریعے پورے پنجاب کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کیے ییں انہوں نے بہاولنگر سمیت جنوبی پنجاب کے دیرینہ مسائل حل کیے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت وکلاء برادری کے مسائل دور کرنے کے لیے سنجیدہ ہے انصاف لائرز ونگ عمران خان کے وژن کا پرچار کرتے ہوئے ملک کو چالیس سال تک لوٹنے والوِں کو عوامی سطح پر بے نقاب کریں وکلاء سمیت تمام طبقات کی مشاورت سے ضلع بہاولنگر کی ترقی کا سفر جاری ریے گااس موقع پر میاں عمر زمان لالیکا ، معروف سیاسی شخصیت چوہدری عثمان کلیم وڑائچ، تاجر راہنما عبدالستار گڈا بھی موجود تھے