پنجاب EVSکونسل کا پہلا مشاورتی اجلاس جھنگ میں ہوا۔ مرکزی عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور عہدیدران نےشرکت کی۔

 پنجاب ای وی ایس کونسل کا پہلا مشاورتی اجلاس جھنگ میں ہوا۔  مرکزی عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر کے تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور عہدیدران نےشرکت کی۔

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ای وی ایس کونسل کا پہلا مشاورتی اجلاس ضلع جھنگ میں منعقد کیا گیا جس میں پنجاب بھر کی تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور عہدیدران نے بھرپورشرکت کی۔میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع کیا گیا اس کے بعد جناب ملک رضوان مشتاق کی جانب سے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ وہاں موجود تمام شرکاء کو پنجاب ای وی ایس کونسل کے اغراض ومقاصد کے بارے میں بھی بریف کیا گیا جس پر میٹنگ کے تمام شرکاء نے پنجاب ای وی ایس کونسل کے اس قدم کو سراہا اور وہاں موجود تمام ڈویژنل کوآڈینیٹرز کی کثرت رائے سے پنجاب EVSکونسل کی پنجاب بھر کی ٹیم تشکیل دی تمام شرکاء کی رائے سے مندرجہ عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔


جناب اصغر بھٹی

(سرپرست اعلی)


سید افتخار حسین

(چیئرمین پنجاب) 


رانا نذیر احمد

(وائس چیئرمین پنجاب )


عتیق اکبر 

(صدر پنجاب P E C)


چوہدری منیر عباس

(نائب صدر پنجاب)


ملک رضوان مشتاق

(جنرل سیکرٹری پنجاب)


چوہدری شمشاد(لاہور)

(کنوینیئر پنجاب)


شفقت بلال

(ڈائریکٹر انفارمیشن پنجاب)


ملک بلال احمد عثمانی(لیہ)

(فنانس سیکرٹری پنجاب)

بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، سینئر صحافی اور ایجوکیشنسٹ عبد الکریم احسن نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے