سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی ڈیزائن سے متعلق خبروں کو غلط قرار دے دیا
کراچی ( سوشل میڈیا واچ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی ڈیزائن سے متعلق خبروں کو غلط قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ SBP واضح طور پر ان خبروں کی تردید کرتا ہے اور وضاحت کرتا ہے کہ ایسی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں۔