تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی شاندار کاروائی، راہزنی اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی شاندار کاروائی، راہزنی اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث(عمر دراز اینڈ ذکاء اللہ گینگ)کے 4 کس ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار،قبضہ سے دوران ڈکیتی استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز اورمال مسروقہ مالیتی 8لاکھ25ہزارروپے برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق تھانہ صدر ہارون آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عمر دراز اینڈ ذکاء اللہ گینگ کے 4کس ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان ہارون آباد کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر وارداتیں کر تے تھے جو ہارون آباد پولیس کو مختلف وادراتوں میں مطلوب تھے۔ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد محمد رمضان کی سربراہی میں فراز احمد سب انسپکٹر نے کاروائی کر تے ہوئے ملزمان کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا ملزمان میں عمر دراز ولد قربان علی قوم ڈوگر سکنہ 22/3R ہارون آباد،عابد ولد نصیر احمد قوم جٹ گل سکنہ 21/3R ہارون آباد،ذکاء اللہ ولدمنظور احمد قوم چوہان سکنہ 48/3R ہارون آباد،محمد رمضان عرف جانی ولد رانا سکھیر ا سکنہ کھاٹاں شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ مالیتی8لاکھ25ہزار روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ دوران انٹیروگیشن ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پردوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز02 پسٹل 30بوراوررائفل 44بور بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان کوپابند سلاسل کر کے تفتیش کاعمل جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔پولیس کی اس شاندار کاروائی کوسراہتے ہوئے اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤ ن اسی طرح جاری رہے گا اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا