عزت کے نام پر دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات۔ مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار۔
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) عزت کے نام پر دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات۔ مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مروٹ کی حدود میں آنر کلنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ مسلح افراد نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ اس کی بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔ وجہ قتل پسند کی شادی بتائی جاتی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار کے نوٹس لینے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے قتل کے مرکزی ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔