بیوی کو باندھ کر تشدد کرنے والا درندہ گرفتار۔ سوشل میڈیا پر خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب کا ایکشن۔

 بیوی کو باندھ کر تشدد کرنے والا درندہ گرفتار۔ سوشل میڈیا پر خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب کا ایکشن۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) بیوی کو باندھ کر تشدد کرنے والا درندہ گرفتار۔ سوشل میڈیا پر خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب کا ایکشن۔ 

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد حسین نامی نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنی بیوی کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ آئی جی پنجاب نے اس ویڈیو کا فوری نوٹس لیا اور بہاولنگر پولیس نے فوری طور پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ ملزم گھر سے فرار ہو گیا مگر بہاولنگر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بہترین حکمت عملی کے تحت ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے حکم دیا ہے کہ ڈی پی او بہاولنگر مقدمے کی خود پیروی کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ خواتین پر تشدد، ہراسگی کے واقعات فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کریں۔