مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج۔ مرد و خواتین نے ہاتھوں میں برتن اورسبزیاں لیکر احتجاج کیا۔

 مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج۔ مرد و خواتین نے ہاتھوں میں برتن اورسبزیاں لیکر احتجاج کیا۔

بہاولنگر( سیف الرحمن سے)   مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج. مرد و خواتین نے ہاتھوں میں برتن اورسبزیاں لیکر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں مہنگائی کیخلاف خواتین اور مردوں نے ہاتھوں میں برتن اور سبزیاں لیکر انوکھا احتجاج کیا اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے مہنگائی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی 

 شرکاء کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے ہمارا جینا مشکل کردیا ہے اورنوبت فاقوں تک آگئی ہے ریلی سے خطاب کرتے ہوئےشبنم بخاری نے کہاکہ ہاتھوں میں چوڑیاں لیکر حکمرانوں کو شرم دلوانے کی کوشش کررہی ہوں 

حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے ۔