پاکستان بھر کے ہندو بہن بھائیوں کو دیوالی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر سید عثمان بخاری

 پاکستان بھر کے ہندو بہن بھائیوں کو دیوالی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر سید عثمان بخاری

بہاولنگر(طاہر کریم خان سے) پاکستان بھر کے ہندو بہن بھائیوں کو دیوالی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان بخاری 

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار منایا اس موقع پر انکی خوشیوں میں شرکت کے لئیے مقامی ایم پی اے رانا عبدالروف، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر سید عثمان بخاری سمیت حلقہ کونسلر مرزا جاوید نے بھی شرکت کی ۔ ڈاکٹر ندیم بلو کی جانب سے مہمانوں کا استقبال کیا گیا اور انہیں دیوالی کی مٹھائی پیش کی گئی۔ ایم پی اے رانا عبدالروف نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کو ماننے والے ایک قوم بن کر رہ رہے ہیں جو پاکستان کی اساس کی حفاظت کرنے والوں کی محنت کا ثمر ہے ڈاکٹر ندیم بلو نے کہا کہ پاکستان میں ایک اکثریتی مسلم ملک ہونے کے باوجود اقلیتی مذاہب کو اپنی مذہبی و معاشرتی رسومات ادا کرنے کی مکمل آذادی ہے آج دیوالی کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم پاکستان کے لئیے ہر طرح کی قربانی پیش کرنے کا عزم دہراتے ہیں