کھلی کچہری کا مقصدشہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔SP انویسٹی گیشن بہاولنگر کا کھلی کچہری سے خطاب
بہاولنگر(سیف الرحمن سے ) ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انورکمیانہ نے جامعہ رضائے مصطفی میں کھلی کچہری کا انعقادکیا،کھلی کچہری کا مقصدشہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر
تفصیلات کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ جات و سرکل ہائے میں جا کرمختلف مقامات پر کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے اسی لیے مختلف مقامات پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتاہے جب کہ ڈی پی او محمدظفر بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں کھلی کچہری لگا تے ہیں۔تاکہ عوام کو جلد از جلد انصاف مہیا کیا جائے ان خیالات کا اظہارایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر متلعقہ ایس ایچ او ز اور میڈیا نمائند گان بھی موجود تھے۔ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کمیانہ نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کے میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتاہے تاکہ عوام کو بروقت اور ترجیحی بنیادوں انصاف مہیا کیاجاسکے۔