تعلیم انسان کے وقار میں اضافہ کرتی ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائیر ایجوکیشن کی منظوری سے دو سالہ ماسٹر پروگرام دوبارہ شروع کر دئیے۔

 تعلیم انسان کے وقار میں اضافہ کرتی ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائیر ایجوکیشن کی منظوری سے دو سالہ ماسٹر پروگرام دوبارہ شروع کر دئیے۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولنگر  ڈاکٹر احمر ذوالفقار نون نے کہا ہے تعلیم انسان کے وقار میں آضافہ کرتی ہے ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائیر ایجوکیشن کی خصوصی منظوری/توسیع پر 02 سالہ ماسٹر پروگرام دوبارہ پیش  کر دئیے پیش کیے جانے والے پروگراموں میں،ا یم ایس سی  پروگرامز (2سالہ)میں اکنامکس، ماس کمیونیکیشن، پاکستان سٹڈیز،پبلک نیوٹریشن، فاریسٹری ایکسٹینشن، جینڈر اینڈ وومن سٹڈیز، سوشیالوجی، ایڈمنسٹریٹو سائنسز،سسٹین ایبل ڈیزائن، شامل ہیں۔ایم اے پروگرام (2سالہ)  میں اردو، ایم کام، عریبک، ہسٹری، ٹیچنگ آف انگلش فارن لینگوئج (ٹیفل)، اسلامک سٹڈیز (جنرل)، اسلامک سٹڈیز (سپیشلائزیشن)۔ ٹیچر ٹیننگ پروگرامز  (2سالہ) میں ایم اے ڈسٹنس نان فارمل ایجوکشن، ایم اے ٹیچر ایجوکیشن، ایم اے ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینیجمنٹ (ای پی ایم) ایم اے سپیشل ایجوکیشن، ایم ایڈ (ایک سالہ) ہائیر ایجوکیشن کی پالیسی اور سپیشلائزیشن کے مطابق۔ایلیمنٹری ٹیچر ایجوکیشن، ٹیچر ایجوکیشن، ڈسٹنس نان فارمل ایجوکشن،سائنس ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں۔ (02 سالہ B.A مکمل کرنے والے طالب علم کے پاس اپنی قابلیت کو بڑھانے کا سنہری موقع ہے بصورت دیگر انہیں 04 سالہ بی ایس روٹ کو اپنانا ہوگا۔ داخلوں کی آخری تاریخ 06-12-2021 آن لائن اپلائی کریں ریجنل آفس بہاولنگر طلبا و طالبات کی رہنمائی کے لئے ہمہ وقت حاضر ہے