ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شاندار کاروائی،منشیات فروش بشریٰ بی بی اور 11سال سے مفروراے کیٹیگری کے02 مجرمان اشتہاری گرفتار۔

 ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شاندار کاروائی،منشیات فروش بشریٰ بی بی اور 11سال سے مفروراے کیٹیگری کے02 مجرمان اشتہاری گرفتار۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شاندار کاروائی،منشیات فروش بشریٰ بی بی اور 11سال سے مفروراے کیٹیگری کے02 مجرمان اشتہاری گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق بہاولنگر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کا روائیوں میں مصروف ہے۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر نے منشیات فروش کے خلا ف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بلدیہ روڑ سے بشریٰ بی بی کوگرفتار کر لیا،ملزمہ کے قبضہ سے 1610گرام چرس بر آمدہوئی۔تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں نے 11سال سے روپوش مجرم اشتہاری محمد علی ولد محمد شفیق سکنہ نور پورہ کو گرفتار کر لیا۔اسی طرح تھانہ صدر بہاولنگر پولیس نے 07سال سے روپوش اے کیٹیگری کا مجرم اشتہاری محمد احمد عرف کالے خاں کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری مجرمان ڈکیتی کی واردات کے بعد گرفتاری کے ڈر سے روپوش تھے۔ملزمان سے مقدمہ سے متعلق تفتیش جاری ہے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ مجرم جتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤ ن اسی طرح جاری رہے گا اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔