وزیر اعلی پنجاب نے ایس ایچ او کو ڈائریکٹ فنڈز دینے کی سمری منظور کر لی۔
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب نے ایس ایچ او کو ڈائریکٹ فنڈز دینے کی سمری منظور کر لی۔
سی سی پی او آفس لاہور اور تمام ڈی پی اوز ڈائریکٹ فنڈز تھانے کے اکاؤنٹ میں بھجوائیں گے۔ایس ایچ او کو گاڑیوں کے آئل، فرنیچر، انویسٹی گیشن کاسٹ، سٹیشنزی، اور تھانے میں سائلین کی چائے سمیت دیگر فنڈز دئیے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب نے چند ہفتے قبل ایس ایچ او کو ڈائریکٹ فنڈز دینے کی سمری وزیر اعلی کو بھجوائی تھی