پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
لاہور ( ویب ڈیسک) وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت 8 روپے 3 پیسے اضافے کے ساتھ 145 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک اور بڑا طوفان آئے۔ یاد رہے وزیر اعظم پاکستان نے مہنگائی سے تنگ قوم کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔